معذور افراد کو بھی روڈ سیفٹی تعلیم دینا ضروری ہے۔ڈی آئی جی موٹر وے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم نے معذور افراد کے اکیڈمی میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاسکتا ہے ۔معذور افراد کو بھی روڈ سیفٹی کے متعلق تعلیم دینا ضروری ہے۔حکومت نے معذور افراد کا بھی نوکریوں میں 2 فیصد کوٹا مختص کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے ساتھ پیار اور شفقت سے پیش آنا چاہیے۔آخر میں ڈی آئی جی نے معذور افراد میں تحائف تقسیم کئے۔