سندھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا- میاں مٹھو
ڈہرکی (رپورٹ: میر عابد بھٹو) سابق ایم این اے میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوں گی، ملک ترقی راستے پر کامزن ہوچکا ہے، ڈہرکی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں پیٹریاٹ گروپ بننے کی پیشگوئی کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور نواز شریف گرفتار ہوں گے، دونوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے نواز شریف دلیر سیاست دان نہیں البتہ زرداری اپنی چالاکی کی وجہ سے پہلے گرفتار نہیں ہوسکے ہیں، اب نہیں بچ سکیں گے۔