میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کے مزید طبی معائنے کی سفارش کردی

0

لاہور(امت نیوز) میڈیکل بورڈ نے بلاتاخیر شہباز شریف کے مزید طبی معائنے کی سفارش کردی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق 9 طبی ماہرین پروفیسرعامر زمان خان، پروفیسر محمد اکرم، پروفیسر فرخ کمال، ڈاکٹر شاہین راشد، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر کامران خالد خواجہ، ڈاکٹرشہزاد کریم بھٹی اور ڈاکٹرعدنان ہاشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ مریض کا مزید طبی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے،اسی کی روشنی میں علاج کی مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔بورڈ نے رپورٹ میں تنبیہ کی ہے کہ 5 تجاویز پر فوری عمل کیا جائے، نیورو اینڈ وکرائن ٹیومر کی تشخیص کیلئے اوکٹریٹائیڈ سکین کرایاجائے، پتھالوجیکل گیسٹرک وال کی موٹائی اور آنت میں مرض کے دوبارہ رونما ہونے کی تشخیص کے لئے اینڈو اسکوپی کرائی جائے، سرطان کی علامت بننے والے کروموگرینن اے اور بی کا تجزیہ دہرایا جائے، مزید تشخیص کیلئے خون اور پیشاب سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں اور گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے جائزے کیلئے ایم آر آئی کرایا جائے۔ذرائع کے مطابق نیب نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ باضابطہ طورپر مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کو بھی بھجوا دی ہے۔ شہبازشریف نے 17 دسمبر کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی فراہمی کیلئے ڈائریکٹر جنرل نیب کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ کے اخذکردہ نتائج مزید علاج کے لئے جاننا لازم ہیں لہذا رپورٹ فراہم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More