اڈیالہ جیل انتظامیہ نےفیصل رضا عابدی کاریکارڈ مانگ لیا
کراچی/اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک) عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس میں سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے کیس ختم کردیا۔ بدھ کو فیصل رضا عابدی کو بری کرنے کےحکم کے بعداڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے سندھ کے محکمہ داخلہ کو لیٹر ارسال کرکے فیصل رضا عابدی کے خلاف سندھ میں دیگرمقدمات درج ہونے یا نہ ہونے وغیرہ کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ مذکورہ ریکارڈ اس لئے مانگا گیا ہے کہ ان کیخلاف کوئی مقدمہ وغیرہ درج ہوگا تو پھر اس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے یا سندھ پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اگر ان کیخلاف کوئی اور مقدمہ درج تو اس مقدمے میں ان کی عدالت سے پہلے سے ضمانت ہونے نہ ہونے کے معاملے کو قانونی طور پر مدنظر رکھا جائے۔مراسلہ موصول ہونے کے بعد محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو خط ارسال کر کے اس ضمن میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔