ہنرمند افراد کے ذریعے امن و خوشحالی آسکتی ہے۔ گورنر سندھ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہے۔بے روزگار نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ملکی ترقی کی راہ میں ایک اہم قدم ہے ۔اس کے لئے نیوٹیک کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔وہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیرِ اہتمام نجی تعلیمی ادارے امن ٹیک میں منعقدہ ہنر مندی کے صوبائی مقابلوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ صرف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر ہی ہمارے ملک میں امن و خوشحالی کا سبب بن سکتا ہے۔ڈی جی نیو ٹیک عبدالرحیم شیخ نے کہا کہ ہنر روشنی ہے اس سے ہم سندھ میں غربت کے اندھیرے ختم کردیں گے۔سی ای او امریلی اسٹیل عباس اکبر علی نے کہا کہ ہمارے ملک کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کو ہنر مندی میں تربیت نہیں دلائی۔نیوٹیک نے اس کا بیڑا اٹھایا ہے۔یہ قابلِ ستائش ہے۔امن ٹیک کے سی ای او احمد جلال نے کہا کہ انسان وہ واحد تخلیق ہے، جو اپنی حد سے بڑھ کر کام کرسکتا ہے ۔اس سلسلے میں نیوٹک کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں گورنر سندھ نے انعامات تقسیم کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More