ایلزا ریٹینا ویلفیئر کے پہلے یوم تاسیس پر معززین کیلئے عشائیہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایلزا ریٹینا ویلفیئر آرگنائزیشن کے پہلے یوم تاسیس پر عہدیداروں ، ارکان اور شہر کے معززین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔چیئرمین ڈاکٹر محمد مختار احمد نے مخیر حضرات سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای آر ڈبلیو او واحد ادارہ ہے، جس کے تحت آنکھ کے پردے یعنی ریٹینا کی بیماریوں کی تشخیص اور مفت علاج کیا جاتا ہے۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی طارق مسعود آرائیں نے نوابشاہ میں 4کروڑ مالیت کا ایک پلاٹ تنظیم کو اسپتال کے لیے عطیہ کیا۔ آرکیٹیکٹ مختار حسین کی اہلیہ نے طارق مسعود کو شیلڈ پیش کی۔ڈاکٹر قاضی واثق، لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ رحمان اور صحافی ڈاکٹر ظہیر خان نے بھی خطاب کیا، جب کہ سینیٹر حسیب خان، الطاف مجید، آغا مسعود، عامر بخاری، ڈاکٹر سکندر، عظیم مرزا، پروفیسر منظورمرزا، پروفیسر شاہد وہاب، پروفیسر شاہد مرزا، افتخار خواجہ و دیگر نے شرکت کی۔تقریب میں 3لاکھ نقد اور 8لاکھ 50ہزار کے عطیات کا اعلان کیا گیا، جب کہ سینیٹر حسیب خان نے بلینک چیک پیش کیا۔جرمن خاتون انگرڈ پرویز اور اعجاز احد نے بھی عطیات کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More