پاکستان نے ایک بھارتی شہری کو رہا کردیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحدعبور کرنے والے ایک اور بھارتی نوجوان کو خیرسگالی کے طور پر بھارتی سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے حوالے کردیا ہے۔بھارتی ریاست بہار کے علاقے مادھوپورکا رہائشی 21 سالہ سنتورشی دیو چند ماہ پہلے غلطی سے کھیم کرن کے علاقے سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا، پاکستان رینجرز نے اس کی شہریت کی تصدیق کے لئے بھارتی حکام کو مطلع کیاتھا۔بھارت کی طرف سے سنتورشی دیو کی شہریت کی تصدیق اور خاندان بارے معلومات ملنے کے بعد پاکستان رینجرز نے اسے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا، سنتورشی دیو کو نئے کپڑے ، جوتے ، کوٹ اور مٹھائی کا تحفہ بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے منگل کے روز بھی ایک بھارتی شہری حامدانصاری کو واہگہ بارڈرکے راستے بھارت کے حوالے کیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More