نازیبا الفاظ کے ایک مقدمہ میں فیصل رضا عابدی کی ضمانت- دوسرے میں فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور کر لی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد طبی بنیادوں پر 1لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ فیصل عابدی پر ویب ٹی وی میں انٹرویو کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمات درج ہیں جن میں گرفتاری کے بعد وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ادھرانسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر محمود نے فیصل رضا عابدی کے خلاف کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 21دسمبرتک ملتوی کر دی۔