پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار ہونیوالے پہلے جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے لئے تیار کیے جانے والے پہلے اے پی 054 کلاس جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہڈونگ زہانگوا شپ یارڈ چین میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس نیول چیف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔چائنا اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے نائب صدر قیان جیان پِنگ نے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاک بحریہ کے اس منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں عزم مصمم ظاہر کیا۔وائس ایڈمرل کلیم نے کہا ہے کہ یہ کامیاب تقریب پاک چین دوستی کی مضبوطی کا نیا باب رقم کرتی ہے۔تقریب میں بیورو آف ایکوپمنٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل فان جیان جن ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ریئر ایڈمرل لوئی ہانگ وے ، کمپنی کے صدر دعا فینگ شوئنگ و دیگر نے شرکت کی۔