آئی پی ایل میں شیکھر دھون کی 10 برس بعد دہلی ڈیئر ڈیولز میں واپسی
نئی دہلی (امت نیوز) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون آئندہ سال شیڈول انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کریں گے۔ وہ 10 برس بعد دہلی کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد سے دہلی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دھون کے بدلے میں دہلی نے آل راؤنڈر وجے شنکر، سپنر شہباز ندیم اور ابھیشیک شرما کو ریلیز کیا ہے۔سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھون باصلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں۔