شکیب کو امپائر پر چیخنا مہنگا پڑگیا میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ
ڈھاکہ (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران امپائر پر چلانے پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امپائر سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر شکیب الحسن کے کارکردگی پوائنٹس میں سے ایک پوائنٹ کی کمی بھی کردی گئی ہے۔پوائنٹس میں کمی کا نظام ستمبر 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد شکیب الحسن کے پوائنٹس میں یہ دوسری بار کمی کی گئی ہے ¾شکیب الحسن کو پہلی بار ’ڈی میرٹ پوائنٹ‘ رواں سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر دیا گیا تھا۔