عدلیہ کیخلاف نازیبازبان استعمال پر تیسرے مقدمے میں فیصل رضاکی ضمانت
اسلام آباد(نمائندہ امت)انسدادالیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہرمحمود کی عدالت نے سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کے خلاف اعلی عدلیہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میںضمانت منظورکرلی۔سماعت کے دوران کی درخواست ضمانت پرفاضل عدالت نے ان کے وکیل سے ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ طلب کیا۔ فیصل رضاعابدی کے وکیل اور بھائی کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیاگیا۔ ہائیکورٹ کے تحریری احکامات پیش ہونے پر ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔ یادرہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ اوراسلام آبادہائیکورٹ سے فیصل رضاکی ضمانت منظورہوچکی ہے۔