ڈی ایم سی جنوبی کے اہلکاروں کیخلاف دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کے علاقے ماری پور روڈ پر شہر کی قدیم ٹائیر و پارٹس مارکیٹ کے دکانداروں نے ڈی ایم سی جنوبی کے راشی اہلکاروں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وھیکل ٹیکنیکل شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز نے کہا کہ ڈی ایم سی سائوتھ کے بدعنوان اہلکار تجاوزات کے خلاف جاری قومی مہم کی آڑ میں دکانداروں سے رشوت مانگ رہے ہیں اور نہ دینے پر ان کی قانونی دکانوں کو گرانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی مارکیٹ 1973میں الاٹ ہوئی تھی اور دکانداروں کے پاس لیز ، چالان سمیت تمام دستاویزات موجود ہیں۔ چیئرمین ضلع جنوبی اور دیگر حکام سے اپیل ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More