فیس بک۔ٹوئٹرنےحسینہ حکومت کے15اکاؤنٹس بند کردیے
ڈھاکہ(امت نیوز) فیس بک اور ٹوئٹر نےشر پھیلانے پربنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کے 9 پیجزاور 6 اکاؤنٹس بند کردیئے۔حکمراں جماعت ان پیجز اوراکائونٹس کے ذریعے انتخابی مہم چلارہی تھی جس میں من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی تھیں اوراپوزیشن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا تھا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے اُٹھایا تاکہ یہ اکاؤنٹس نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔بنگلہ دیش میں تین کروڑ افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔