سندھ پولیس کی پہلی اینٹی رائٹس لیڈیز پلاٹون کی تربیت کا آغاز

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایت پر کورنگی میں 25 خواتین افسران واہلکاروں پر مشتمل سندھ پولیس کی تاریخ کی پہلی اینٹی رائٹس پلاٹون کیلئے تربیت و ریفریشر کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ مزید ایک پلاٹون کی تیاری بھی جلد متوقع ہے۔ آئی جی نے ایس ایس پی کورنگی کی کاوشوں کوسراہا اورانہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی خواتین پولیس کی دستیاب افرادی قوت کو سامنے رکھتے ہوئے تربیت و ریفریشرکورسز کے بعداینٹی رائٹس پلاٹونز تیار کی جائیں تاکہ پولیس کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور میں خواتین کی خدمات کیساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئےخواتین پولیس پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹونز کو بھی استعمال میں لایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More