حافظ نعیم کی چوہدری مظہر کے انتقال پر گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت
کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رہنما و بزنس مین چوہدری مظہرعلی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں عبدالخالق اور ناصر سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر منعم ظفر خان ، زاہد عسکری ،کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے انچارج عمران شاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔