شہباز – فواد -احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز کی توسیع
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) آشیانہ اقبال ہاوٴسنگ سکینڈل میں شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کر دی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے جلد ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔نیب پراسیکویٹر نے موقف اپنایا کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 660ملین کا نقصان پہنچا۔ عدالت نے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا آشیانہ اقبال کا ریفرنس تاحال کیو دائر نہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکویٹر نے یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دو تین روز میں دائر کر دیں گے۔