منی لانڈرنگ پر جے آئی ٹی و حکومت میں رابطوں کا الزام

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ارکان سے ملے، احتساب کے نام پر انتقام بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت صرف الزام تراشی کر رہی ہے کام نہیں، وزرا صرف انتشار کی باتیں کرتے ہیں، حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے، جو دوسروں کو اڈیالہ بھیج رہے ہیں خود بھی جائیں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےکہا کہ ہم کسی بھی حالات کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں لیکن ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کسی نے نہیں دیکھی، رپورٹ میں اندرکیا ہے ہمیں نہیں پتا، وقتا فوقتاً جے آئی ٹی رپورٹ لیک کی جاتی رہی ہے،دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے سابق آصف زرداری کیخلاف تحقیق کرنے وای جے آئی ٹی کے ساتھ ملاقاتوں کے الزام کو مسترد کر دیا جبکہ ایف آئی اے اور نیب حکام سے ملاقاتیں بھی معمول کا حصہ قرار دے دی ہیں۔سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انیس دسمبر کو انہوں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے کوئی ملاقات نہیں کی۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جو حکومت کی ناجائز اثاثے برآمد کرنے والے یونٹ کے کام کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More