گھر گرانے پر شیخ رشید۔ڈی ایس ریلوے کیخلاف مقدمے کا اعلان

0

کراچی(رپورٹ/ خالد سلمان) کالا پل ہزارہ کالونی کے مکینوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ڈی ایس ریلوے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حکم کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ہمیں بے گھر نہ کیا جائے، امت سے بات کرتے ہوئے شہزادنے بتایا کہ ہزارہ کالونی میں قائم گھر اور دکانیں ریلوے کی اراضی پر قائم نہیں ہیں۔ کالونی 1983سے ریگولرائز ہے، ہم اپنے گھر اور روزگار کسی قیمت پر ختم کرنے نہیں دیں گے۔ امجد کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے گئے اور رکن سندھ اسمبلی بھی تحریک انساف کا ہے مگر افسوس آج ہماری دلجوئی کے لئے پی ٹی آئی کا کوئی بھی نمائندہ نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اپنے ایم پی اے کو اس حوالے سے بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہیں کرسکتا، تجاوزات ختم کرنے کا اوپر سے حکم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ریلوے لائن 30فٹ تک کلیئر ہے جہاں کسی قسم کی بھی تجاوزات قائم نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا یہ پرامن علاقہ ہے آج انتہائی مجبوری کی حالت میں ہم لوگ سڑک پر نکلے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ اگرہم سے تحریری معاہدہ کرے کہ ہماری دکانیں یا گھر گرائےنہیں جائینگے توہم ازخود تجاوزات ختم کریں گے، جہاں قبضے ہیں حکومت وہاں پہلے کارروائی کرے، اگر ہمارا روز گار چھینا گیا یا گھر مسمار کئے گئے تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More