سزا یافتہ شرجیل خان کا پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

0

لاہور (امت نیوز) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پانچ سال کی پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، بلے باز پر آئندہ سال ستمبر میں ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھلنے کاامکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شرجیل خان نے پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بلے باز پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کرنے کے خواہشمند ہیں۔سابق اوپنر پی سی بی سے تعاون پر ستمبر 2019سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے اہل ہو سکتے ہیں۔انسداد کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی پابندی کے شکار کسی بھی کھلاڑی کو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دے سکتا ہے۔شرجیل خان پہلے ہی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اپنی سزا پرنظر ثانی کی اپیل کر چکے۔ بلے باز پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ، پچیس ون ڈے اور 15 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More