پی آئی اے – نجی ایئر لائنز کے کرائے بڑھ گئے

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکولوں کی تعطیلات ،کرسمس اور سال نو کی آمد پر پی آئی اے سمیت نجی فضائی کمپنوں کے کرائے 36 ہزار تک پہنچ گئے ۔ نئے سال اور کرسمس کی آمد کے باعث پی آئی اے، ایئربلیو، سرین، ایمرٹس، اتحاد سمیت تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔پی آئی اے، ایئربلیو اور سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 26ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے اور اندرون ملک دیگر شہروں کے لیے بھی ٹکٹس کی قیمت 15ہزار سے 36ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں پر 20ہزار سے 35ہزار تک کرایے میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیول سرچارج کی مد میں 500تا 1000کرائے میں اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب کرائے اچانک بڑھنے کے باعث مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More