انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ کالج کارساز نے جیت لیا

0

کراچی (امت نیوز) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور نیشنل بنک کے اشتراک سے آرام باغ کورٹ پر منعقدہ ’’قائد اعظم این بی پی کپ انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ بحریہ کالج کارساز نے جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں بحریہ کالج کارساز نے مد مقابل مضبوط حریف ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج گرین کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 29 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح کلب کی جانب سے انوشہ 12، ردا 8 اور ایمن نے 6 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے خضران 10، نازیہ 6 اور انعیم نے 5 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک، اشرف یحییٰ اور زین العابدین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، محمد نعیم اور اسد علی تھے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعاما ت کی تقریب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے بحیثیت مہمان خصوصی فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بحریہ کالج کارساز کی انوشہ اپنے شاندار پر فارمنس کی بدولت ویمن آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں خالد جمیل شمسی نے کہاکہ خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کررہی ہیں، ہماری بچیوں میں کھیل کے تمام شعبوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More