کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح قرار دیدی

0

سڈنی (این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرا دی¾ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے جو اقدامات حکومت پاکستان اور سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں تاہم کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہے اور دورہ پاکستان کے لئے ،مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998میں کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More