جعلسازی پر اینٹی کرپشن انسپکٹر کو 9 برس قید

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے دھوکہ دہی اور کرپشن سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ذوالفقار علی مری کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔عدالت نے مجرم پر مجموعی طور پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔گزشتہ سماعت پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو سنایا گیا۔استغاثہ کے مطابق مجرم اینٹی کرپشن میں بطور انسپکٹرتعینات تھا۔ملزم نے ایک انکوائری کے دوران دستاویزات میں جعلسازی کرکے اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے مقدمہ میں ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم مجرم کو سزا سنانے کے بعد اس کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More