برطانوی ایئر پورٹ کے رن وے پر ڈرون اڑانے والے2 افراد گرفتار

0

لندن(امت نیوز)برطانوی پولیس نےگیٹ وک ایئر پورٹ کے رن وے پر طیاروں کی آمد و رفت کے دوران ڈرون اڑانے کے الزام میں2افرادکو گرفتارکر لیا ۔ ملزمان میں سے ایک عورت ہے۔ڈرون اڑانے کے نتیجے میں دوسرا مصروف ترین ایئر پورٹ2روز تک بندش کا شکار رہا ۔ جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔کرسمس تعطیلات سےقبل رش کے باوجود گیٹ وک ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں ۔جمعرات کو ڈرون دوبارہ نظرآنے پر برطانوی حکومت نے اسرائیلی ساختہ نظام نصب کر دیا تھا ۔برطانوی اور یورپی فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گیٹ وک ایئر پورٹ کی بندش کے باعث انہیں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More