ٹھیلوں – پتھاروں کے باعث قائد آباد چوک پر ٹریفک جام معمول

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائد آباد چوک پر ٹھیلوں پتھاروں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرملیر آفس کے اطراف اور مین قائدآباد چوک پر ٹھیلوں پتھاروں کی وجہ سے صبح سے شام ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جبکہ ٹریفک اہلکار وں کی ساری توجہ جیبیں گرم کرنے پر لگی ہیں ،جس کی وجہ سے شہریوں کے قیمتی وقت کے علاوہ پٹرول ‘ ڈیزل ضائع ہوتا ہے اس کے علاقہ پتھاروں کی بہتات اور دکانداروں نے سامان فٹ پاتھ اور سڑک پر رکھا ہوا ہے جس کے باعث خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More