لوئس فیگو اور کاکا جنوری میں پاکستان آئیں گے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیلی اسٹار فٹبالر کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔ دونوں کو دوستانہ میچ کے اعلان کیلئے جنوری میں پاکستان آنا تھا، تاہم انہیں ویزے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ویزا افسر دونوں فٹبالرز کو نہیں جانتا تھا جس پر درخواست واپس کردی گئی تھی، تاہم دونوں کھلاڑیوں کو ایک دو روز میں ویزے جاری کر دیئے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کرنیوالی کمپنی کے نمائندے حسن راؤ کا کہنا ہے کہ فیگو اور کاکا جنوری میں پاکستان آکر میچ کی تفصیلات بتائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More