کچی آبادی کو بھی ریگولر کیا جائے- ہزارہ قومی اتحاد کی چیف جسٹس سے اپیل
کراچی (پ ر) ہزار قومی اتحاد کے مرکزی چیف آرگنائزر مینسر عباسی فداتنوالی ودیگر نے کہا ہے کہ ریلوے حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں 70سالہ قدیم کچی آبادی پر یلغار کردی، جس کے باعث صدمے سے سابق کونسلر کرم خان جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وزیر اعظم عمران خان کے گھر کی طرح ملک بھر میں تمام کچی آبادیوں کو بھی ریگولر کیا جائے۔