قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرا دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملیر ندی کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دیدی ہے۔سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو نیب نے انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے ۔ضمانت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ ہوچکی ہے۔کال اپ نوٹس سیاسی انتقام کے مترادف ہے۔ نیب پی پی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ درخواست کی سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔