فیصل آبادمیں گھریلو صارف کو پونے2کروڑ کابجلی بل ارسال
فیصل آباد(امت نیوز)فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی)نےایک گھریلو صارف کوپونے 2کروڑکا بل بھیج دیا۔فیصل آباد کےعلاقےرضا آبادکےرہائشی ڈاکٹرعبدالراشدکواس وقت زوردارجھٹکالگا جب فیسکوکی جانب سےانہیں 1کروڑ71 لاکھ 35 ہزار کابل بھیجاگیا۔بل ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ایک کروڑ31 لاکھ 12ہزارسےزائدکی رقم کا اندراج کیاگیاہے۔بل کےمطابق صارف کی جانب سےصرف 171یونٹ استعمال کیےگئےہیں،پچھلی میٹرریڈنگ 25 ہزار5سو 50جب کہ موجودہ ریڈنگ 25 ہزار7سو 12 یونٹ ہیں۔ٖڈیڑھ کروڑسےزائدکابل ملنےکےبعدشہری پریشانی کا شکارہے،اس حوالے سےعبدالراشدکاکہناہے کہ مجھ پرفیسکو کےکوئی بقایاجات واجب الادانہیں ہیں۔انہوں نےکہاکہ رابطہ پرفیسکوحکام نےاسےپرنٹنگ کی غلطی قراردیا ہے۔