قائد آباد دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت۔6 افراد زیر حراست

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد کے علاقے میں گزشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکے کی تفتیش کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر ملنے والی معلومات کی روشنی میں چھاپہ مار ٹیموں نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں اور بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔زیر حراست افراد کا 2 کالعدم تنظیموں سے تعلق ہے، جب کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ایک قوم پرست جماعت بھی ملوث ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں مزید 2 اہم دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کراچی و دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ دھماکے کی کسی کالعدم تنظٰیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More