وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کرنے والا بیوقوف بن گیا

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) موبائل ٹاور پر چڑھ کر وزیراعظم بنانے کے لیے عمران خان سے بات کروانے کا مطالبہ کرنے والا شخص بے وقوف بن گیا،کامیڈین شفاعت نے عمران خان کی آوازنکال کراسے نیچے اترواجس پر پولیس نے دھرلیا۔ اسلام آباد میں واقع بلیو ایریا میں گزشتہ روز ایک شخص ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کر دیا۔نوجوان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم بنائے جائے میں 6 ماہ میں ملک کے قرضے اتار دوں گا اور ملک کی معیشت بھی ٹھیک کر دوں گا۔محمدفیاض نامی نوجوان کا تعلق سرگودھا سے بتایا جا رہا ہے۔اس سے قبل نوجوان نے یہ بھی کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ڈی پی او کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرے گا اور بات کرانے تک نیچے بھی نہیں اترے گا۔جب نوجوان نے مطالبہ کیا کہ اسی کی عمران خان سے بات کرائی جائے ورنہ وہ ٹاور سے نیچے اترے گا۔تو پولیس نے نوجوان کی ایک فنکار سے بات کروائی جس نے وزیراعظم کی آواز نکال کر نوجوان سے بات کی۔ معروف کامیڈین شفاعت علی نے وزیراعظم عمران خان کی آواز نکال کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص سے کہاکہ تمہیں وزیرخزانہ بناتے ہیں ،نوجوان وزیراعظم کی یقین دہانی سمجھ کر ٹاور سے نیچے اتراجس کے بعد پولیس نے تحویل میں لےکر تھانہ سکرٹریٹ منتقل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More