ریلویز میں گریڈ ایک سے18 کی ساڑھے23 ہزار پوسٹیں خالی

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان ریلویز میں اس وقت گریڈ ایک سے گریڈ 18 تک کی تقریباً 25 فیصد آسامیاں خالی پڑی ہیں، جن کی اکثریت گریڈ ایک سے 10 کی آسامیوں کی ہے، جبکہ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت تقریباً 72ہزار کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میں گریڈ ایک سے گریڈ22تک کی پوسٹوں کی مجموعی تعداد ساڑے 95ہزار سے زائد ہے، جس میں سے 23ہزار748پوسٹیں خالی پڑی ہیں، جو مجموعی تعداد کا تقریباً 25فیصد بنتی ہیں۔ ریلوے کے 43ہزار 613ملازمین صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، جو مجموعی تعداد کا 45فیصد سے زائد بنتے ہیں۔ ریلوے کے 19 ہزار133ملازمین (20فیصد) سندھ سے، 4ہزار349 (4.5فیصد) خیبر پختون خوا سے، 4ہزار404(4.6 فیصد) بلوچستان سے، 204ملازمین آزاد کشمیر سے، 142 ملازمین فاٹا و گلگت بلتستان سے، جبکہ 18ملازمین وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ریلوے کی خالی آسامیوں میں سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ایک کی ہیں جن کی تعداد 4ہزار327ہے، گریڈ 2کی 3ہزار482،گریڈ3 کی ایک ہزار66،گریڈ4 کی 2ہزار18،گریڈ5 کی 3ہزار247،گریڈ6 کی3ہزار84،گریڈ7کی 868،گریڈ8کی841،گریڈ9 کی ایک ہزار21، گریڈ10کی 425،گریڈ11ایک ہزار68، گریڈ12کی 413،گریڈ13کی 276، گریڈ14کی 879،گریڈ15کی 176، گریڈ 16کی 371،گریڈ17کی 116،گریڈ 18 کی 52،جبکہ گریڈ 19سے 22تک کی کوئی پوسٹ خالی نہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق گریڈایک سے 10تک کی خالی نشستوں کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے صوبائی کوٹے کی بجائے پاکستان ریلوے ڈویژنل سطح پر مقامی اضلاع کے امیدواروں کو خالی نشستوں پر ملازمت فراہم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More