فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا-وفاقی وزیر مذہبی امور

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا جس کی وجہ سے قبائل اور حکومت دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے جامع اصلاحات اور بعد میں انضمام ہونا چاہیے تھا اور موجودہ حالات میں قبائلی اضلاع میں کوئی قانون لاگو نہیں ہے۔انضمام کے ثمرات سے استفادہ کیلئے قبائل کو متحد ہونا پڑے گا۔ خیال رہے کہ 24مئی کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کا 31ویں آئینی ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More