سکھر میں ٹرین سے غیر ملکی سامان برآمد

0

سکھر (نمائندہ امت) سکھر میں ٹرین سے غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا۔ بک کرائے سامان کے ڈبوں سے بڑی تعداد میں ہیلمٹ، چاکلیٹ سمیت دیگر اسمگل کیا جارہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم نے روہڑی اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس مسافر ٹرین پر چھاپہ مارکر بک کرائے جانے والے سامان کے ڈبوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی ہیلمٹ، چاکلیٹ، اسکوٹیز سمیت دیگر جو کہ اسمگلنگ کیا جارہا تھا قبضہ میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ برآمد ہونے والے سامان جو کہ بک کراگیا۔ اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی سامان جس میں ٹیٹرر سگریٹ، ادویات، گرم مصالحہ جات اور دیگر اشیا بڑے پیمانے میں مسافر ٹرینوں میں پارسل بک کروائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس میں ریلوے کا بعض عملہ ملوث بتایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More