دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج اور عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں- رضی حیدر رضوی
کراچی (پ ر) مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین رضی حیدر رضوی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی برسی پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں اور بھارت و افغانستان ملک میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔