ہر مذہب انسانیت کی خدمت کا سبق دیتا ہے- شام سندر کے ایڈوانی
کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا کہ ہر مذہب میں امن اور انسانیت کی خدمت کی خصوصی تعلیم دی گئی ہے۔ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریاں پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں اپنی قابلیت اور ہنر مندی کے ذریعے ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ وہ کرسمس کے حوالے سے تیسر ٹائون سرجانی ٹائون سیکٹر35/C میں عیسائی برادری کے افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ آرگنائزر عامر یونس اٹھوال، اقبال بالی، عارف گل، مشتاق عنایت، مہر بہادر، بوٹا مسیح، یوسف مسیح نے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی کو گلدستہ پیش کیا۔