حادثات نے2بھائیوں سمیت 4افراد کی جان لے لی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات نےدو بھائیوں سمیت 4 افراد کی جان لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق کریم آباد پل کے قریب نا معلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 18سالہ زوہیراور 12سالہ عبدالرحمن شدیدزخمی ہوگئے جنہیں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہا ںوہ دوران علاج دم توڑ گئے ۔ خیابان اتحا د میں 2کاریں ٹکرا گئیں جس میں 2افراد زخمی ہو گئے جو جناح اسپتال لائے گئے جہاں 50سالہ عابد ولد فتح چل بسا ۔کورنگی ڈیڑھ نمبر مٹکے والی پلیہ پر حادثے میں40 سالہ نصیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا بلدیہ ٹاؤن نمبر 4پر رکشہ الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More