پشاور(نمائندہ خصوصی) افغانستان کے شمالی صوبے فراہ میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکراکر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ننگرہار میں خودکش حملہ آوروں نے وزارت مہاجرین کی عمارت پر پر حملہ کردیا جس میں 4افراد جان سے گئے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی صوبہ فراہ میں منگل کی صبح ایک مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 16افراد شہید جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب دوپہر کے وقت افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خودکش حملہ آروروں نے وزارت مہاجرین کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔آخری اطلاعات تک مسلح افراد نے عمارت کے اندر داخل ہوکر کئی افراد کو یرغمال بنا لیا ہے اور آخری اطلاعات تک فائرنگ جاری رہی ۔