فراہ میں امریکی بمباری سے6افغان شہری شہید

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے صوبہ فراہ میں امریکی بمباری سے 6 شہری شہیدہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق امریکیوں نے صوبہ فراہ کے پش تکوہ اور پشت رود اضلاع میں عوام پر بمبار ی کی۔ ضلع پش تکوہ کے مربوطہ علاقے میں شکار کرنے والوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس سے 3 شہری شہید ہوگئے جبکہ ضلع پشت رود سے اطلاع ملی ہے کہ گن ہکان کے علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں نے 3 اور شہری شہید کردیئے ،جبکہ دوسری جانب صوبہ زابل ضلع شاہ جوئی میں طالبان نے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ضلعی بازار کے ظفر کلینک کے سامنے کارروائی کے نتیجے میں کمانڈر شاہین محافظ سمیت ہلاک ہوگیا۔اسی طرح ہلمند میں بم دھماکے سے ٹینک تباہ ہو گیا اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے۔ضلع نادعلی سے اطلاع ملی ہے کہ لوئی ماندہ کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More