گواہ کے بیان حلفی کی خود تصحیح کر لیں چیف جسٹس-میرا کام نہیں-حامد خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم جوڈیشل کونسل کے حکم نامے میں درستگی کرنے کی درخواست پر جسٹس شوکت صدیقی کے وکیل حامدخان اور کونسل کے چیئرمین میاں ثاقب نثار کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جس میں حامد خان نے کہا کہ کونسل آرڈر میں ترمیم کرے اور انور گوپانگ کے بیان حلفی کا حوالہ شامل کرے ،کونسل کے آرڈر میں استغاثہ کے گواہ انور گوپانگ کے بیان حلفی کا حوالہ نہیں دیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ حامد خان صاحب آپ خود میری کچی پنسل سے تصحیح کر دیں،حامد خان نے انکار میں دونوں ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا یہ میرا کام نہیں۔