باباجی شہید کے مزارکیساتھ انکی گھوڑی کی قبر بھی دریافت
ٹوپی ( نامہ نگار ) دو صدی قدیم شخصیت احمد خان عرف باباجی شہید کے قبر کے ساتھ ان کی گھوڑی کی قبر بھی دریافت ہونے کا انکشاف ہو اہے۔ ا حمد خان بابا جی 1804میں سکھوں کیخلاف حسن ابدال میں لڑائی کے دوران شہید ہوئے تھے 1927میں ٹوپی میں سیلاب آیا لیکن باباجی کی کرامت کی وجہ سے سیلا بی پانی واپس چلا گیا باباجی کا خاندان اب بھی ٹوپی میں موجود ہے۔