عقیدہ ختم نبوتؐ پر سمجھوتہ نہیں کرینگے-تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی و اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر انتظام عیدگاہ گراؤنڈ نیو کراچی نمبر 4میں ” شان تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس “ منعقد کی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی یوسف قصوری، مولانا یوسف پسروری ، مولانا عبدالباسط شیخو پوری ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، اشرف قریشی ، افضل سردار، عامر نجیب و دیگر علما کرام نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ اسلام کی اساس ہے۔اہل حدیث کا بچہ بچہ عقیدے کی ہر صورت تحفظ کرے گا۔ حکومت قانون تحفظ ناموس رسالتؐ میں کسی بھی قسم کی ترمیم کرنے سے باز رہے ، بصورت دیگر مسلمان تمام تر مسلکی اختلافات بھلا کر میدان عمل میں نکل کھڑے ہوں گے۔ علما کرام نے کہاکہ حکومتی اقدامات مغرب کو خوش کرنے کی کوششیں لگتی ہیں، جس کا نتیجہ انتہائی بھیانک نکلے گا۔کانفرنس میں ایک قرار داد پاس کی گئی، جس میں حکومت پنجاب سے غیر اسلامی تہوار ” بسنت “ کو سرکاری سطح پر منانے کی مذمت اور اعلان واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
٭٭٭٭٭