شام میں داعش کامکمل خاتمہ اب ترکی کرے گا۔ امریکہ

0

انقرہ/ واشنگٹن(امت نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ شام میں داعش کی بچی کھچی طاقت کا خاتمہ اب ترکی کرے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طاقت کے توازن میں پیدا ہونے والے خلا کو روکنے پر اتفاق کیا۔ترک صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملک کے فوجی، سفارتی اور دیگر حکام کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ شام میں تبدیلی اور فوجی انخلا کا غلط استعمال نہ کیا جا سکے۔دریں اثنا شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کردیے گئے۔امریکی وزارت دفاع کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حکم نامے پر انخلا کا شیڈول درج ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں فوجیوں کی واپسی شروع ہوجائے گی۔علاوہ ازیں ترکی نے شامی سرحد پر اپنے دستوں کی تعداد میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More