نوازشریف کیخلاف فیصلے سے سچ سامنے آ گیا۔عمران خان

0

اسلام آباد/ لاہور (نمائندہ امت/ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آ گیا۔احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔گزشتہ روزاسلام آباد میں اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر صرف دولت بنائی۔ وزیراعظم سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس کے دوران نیب عدالت کے ممکنہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ کیا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔بعد ازاں پریس کانفرنس میں فوادچوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کو پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور ٹرائل کورٹ میں صفائی کا موقع ملا لیکن وہ منی ٹریل نہیں دے سکے۔ اتنے شواہد کے بعد نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔علاوہ ازیں لاہور میں پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو سزا پر کہا کہ یہ لوگ معاشی قاتل اور غدار ہیں، شریف برادران تاش سینے سے لگا کر کھیلتے ہیں، عمران خان سادہ آدمی ہیں جو ان کی چالوں سے واقف نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جس فیصلے کا انتظار تھا وہ آ گیا،اب احتسابی عمل تیز ہونے جا رہا ہے، فیصلہ آسمان پر ہونا ہوتا ہے، اس میں عمران خان اور موجودہ حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More