مغربی ملک سے مشکوک فنڈنگ پر طاہر اشرفی طلب

0

اسلام آباد (امت نیوز) چیئرمین علماکونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے خلاف مغربی ملک سے فنڈنگ سامنے آ گئی۔ ناروے کی مشتبہ کمپنی نے رقم منتقل کی ہے۔ ان کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔26دسمبر کو ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرراازم ڈیپارٹمنٹ نے طلب کر تے ہوئے نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناروے کی اس کمپنی نے پیسے دیئے ہیں جسے پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اعتراض کیا تھا اور وہ کمپنی رجسٹرڈ نہ ہوسکی تھی۔ ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کے خلاف مغربی ممالک سے رقوم لینے کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے کا انسداد دہشت گردی ونگ کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More