پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک بار پھر ملتوی
لاہور(امت نیوز) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو ایک مرتبہ پھر بام عروج پر پہنچانے کے لیے فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی سپر لیگ ( پی ایچ ایس ایل) کرانے کا منصوبہ بنایا گیا تاہم اب ایک پھر اس منصوبے کو ملتوی کردیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے برس 12 سے 19 جنوری تک پی ایچ ایس ایل کرانے کا اعلا ن کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کیے جا چکے تھے۔ذرائع کے مطابق ایک بار پھر شیڈول کے مطابق لیگ کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہو گیا ہے اور اس کی بڑی وجہ فنڈز کو ہی قرار دیا گیا۔پی ایچ ایس ایل اب مارچ میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے بعد کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور دس روزہ ایونٹ کی تاریخیں 15 سے 25 مارچ تجویز کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 12 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو ایونٹ میں شرکت کی حامی بھری ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭