مچل مارش کی بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم میں واپسی
میلبورن(امت نیوز) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور پیٹر ہینڈز کامب کی جگہ آل راؤنڈر مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کینگروز نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مچل مارش کی جگہ پیٹر ہینڈز کامب کو ترجیح دی تھی لیکن ہینڈز کامب مینجمنٹ کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے جس کی وجہ سے دوبارہ مچل مارش کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دو روز قبل ہی مچل مارش کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا عندیا دے دیا تھا۔
٭٭٭٭٭