2 متحدہ ٹارگٹ کلر گرفتار۔الطاف کیخلاف مقدمہ قتل درج

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں پولیس نےایم کیو ایم لندن کے2ٹارگٹ کلرز گرفتارکرلئے ہیں ، جنہوں نے15 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2ہلاکتوں کا مقدمہ متحدہ لندن کے سربراہ غدار وطن الطاف حسین سمیت ساؤتھ افریقہ و انڈین سیٹ اپ کے4 کارندوں سمیت 10 دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی پولیس نے متحدہ لندن کے2ٹارگٹ کلرز کاشف علی عرف کاشف کالا اور آصف رضا عرف آصف میٹھا کو گرفتار کرکے2 کلاشنکوف رائفلیں اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔کاشف کالا نے 13جبکہ آصف میٹھا نے2 افراد کی کلنگ کا اعترف کر لیا ہے ۔دہشت گردوں نے2011و 2012 میں بلال کالونی ،نیوکراچی اور گلشن اقبال میں وارداتیں کی۔آصف میٹھا جئے سندھ کی ریلی پر فائرنگ میں بھی ملوث رہا۔دہشت گردچائنا کٹنگ ،جلاؤ گھیراؤاور اسلحہ کی ترسیل میں بھی ملوث رہے۔دونوں دہشت گردوں پر بلال کالونی،نیوکراچی انڈسٹریل ایریااور گلشن اقبال تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔ادھر تھانہ رضویہ نےاتوار کو دہشت گردوں کی فائرنگ سےپی ایس پی کے 2کارکنان محمد اظہر اور محمد نعیم کی ہلاکت2 کارکنوں فہد اور سید یاسر حسین کو زخمی کرنے کا مقدمہ متحدہ بانی غدار وطن الطاف حسین سمیت 10 دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا ہے ۔زخمی فہد کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق حملہ الطاف حسین کے دہشت گردوں نے کیا۔پی ایس پی کارکنان کو متحدہ لندن ساؤتھ افریقہ اور انڈین سیٹ اپ کے4 دہشت گرد ندیم احسان ، فیضان یوسف ، قاسم علی رضا اور تراوش قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔دہشت گردوں نے اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ذریعے حملہ کرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More