محمود آباد میں ٹریفک اہلکار کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمود آبا دمیں شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد میں آئی اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری کے درمیان جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں شہریوں و دیگر اہلکاروں کو چھراتے جبکہ اہلکار کوشہری پر تشدد کر تے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو وائرل ہو نے پر ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ٹریفک اہلکار طارق نے ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا تھا ۔ نہ رکنے پر جھگڑاہو گیا ،تاہم جھگڑا کر نیوالے شہری کو دیگر شہریوں نے فرار کرا دیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More